شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ

81

شمالی کوریا(ویب ڈیسک)شمالی کوریانے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ کر لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا سے موصول ہونے والی رپورٹس میں چھوٹے رینج کے میزائل تجربوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔جب کہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے میزائل تجربے شمالی کوریا کے مشرقی حصے سے کیے گئے ہیں۔ شارٹ رینج میزائل کا تجربہ شمالی کوریا کے بڑے اور ایٹمی میزائلوں کے تجربے نہ کرنے کے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
میزائل تجربے کی تصدیق ہونے کی صورت میں پیونگ یانگ کی جانب سے نومبر 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجرجے کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.