فیس بک کا نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون

87

نیویارک(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی نیب ورکنگ سائٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک نے امریکا میں سیاہ فارم حقوق کے رہنما لوئس فراکان، دائیں بازو کے الیکس جونز اور متعدد دیگر افراد کے ویب سائٹ و انسٹا گرام کے اکائونٹس بند کردیے۔فیس بک انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے افراد یا اداروں پر پابندی عائد کرتے ہیں جو تشدد اور نفرت کو فروغ یا اس کا حصہ بنتے ہیں، چاہے ان کا نظریہ جو بھی ہو۔ان اکاؤنٹس پر پابندی کا فیصلہ پوسٹوں میں سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کا تجزیہ کرنے کے بعد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.