عوام پر پھر پیٹرول بم گرِا دیا گیا

56

اسلام آباد(نیوز نامہ)حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرِا دیا۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول 9روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لیٹرہوجائے گی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 7.46 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 96.77 روپے ہو گی جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6.40 روپےاضافے سے122.32 منظور کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 7مئی سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.