90 کی دہائی کے اداکار کیا مجھ سے متفق ہیں؟:کاجول

67

ممبئی(نیوز نامہ)بالی ووڈ کی پر کشش اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی نوے کی دہائی کے اداکاروں سے یہ بھی پوچھ لیا کہ ’’کیا آپ مجھ سے متفق ہیں؟‘‘بھارتی اخبار ٹائمزنائو کے مطابق اداکارہ کاجول نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ 1997 میں ریلیز ہونے والی اُن کی فلم ’عشق‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی جس میں وہ دھوپ کی شدت میں میک اپ کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ کاجول کا میک اپ آرٹسٹ اُن کے لیے شیشہ لیے کھڑا ہے۔اداکارہ کاجول نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’بڑے موبائل فونز، سارا دن فلم کے سیٹ پر بیٹھے رہنا کیونکہ کمرے سیٹ سے کافی دور ہوتے تھے اور گاڑیاں میسر نہیں تھیں جو اُن کو سیٹ سے کمرے تک لے جائیں، اس کے باوجود 14 گھنٹے کام کرتے تھے چاہے گرمی ہو یا بارش لیکن اس کے باوجود خوبصورت نظر آتے تھے۔


‘انہوں نے اجے دیوگن، شاہ رخ خان، عامر خان اور جوہی چاولہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگوں کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
واضح رہے کہ اداکارہ کاجول، اجے دیوگن، عامر خان اور جوہی چاولہ کی فلم ’عشق‘ رومانوی اور مزاحیہ فلم تھی۔اور اُس وقت کی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.