بالی ووڈاداکارہ نے کارتیک سے محبت کا اعتراف کر لیا

67

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی نئی اداکارہ اننیا پانڈے نےاعتراف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے دلکش اداکار کارتیک آریان سے محبت کرتی ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بر ملا اظہار کردیا ۔گزشتہ چند مہینوں سے اداکار کارتیک آریان اور اننیا پانڈےکے حوالے سے بیشتر افواہیں گردش کر رہی تھیں جن کا اننیا نے آخر کار جواب دے ہی دیا۔ اننیا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارتیک آریان کو بے حد پسند کرتی ہیں۔اننیا نے انٹرویو میں مزید بتایا ہے کہ ’میں اس وقت 20 سال کی ہوں اور اس عمر میں کسی کو پسند کرنا فطری عمل ہے اور ہاں کارتیک مجھے اچھا لگتا ہے اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے کارتیک کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔‘اس سے قبل اداکارہ سارا علی خان بھی ایک انٹرویو میں کارتیک آریان کے لئے اپنی چاہت کا اظہار کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اننیا پانڈے بالی ووڈ کے مشہور اداکار چنکی پانڈے کی صاحب زادی ہیں جو کہ ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘ میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.