عالمی یومِ مزدور: البیراک فیلڈ سٹاف میں پانی کی بوتلیں تقسیم

90

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے یکم مئی کو اپنے محنت کش ملازمین کے اعزاز میں الحمراء ہال میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔کیک البیراک فیلڈ سٹاف نے کاٹا ۔عام تعطیل کے باوجود فیلڈ میں موجود البیراک کے سنئیر افسران،منیجرز، ڈپٹی منیجرز، اسسٹنٹ منیجرزاورسینٹری ورکرز نے تقریب میں بھر پورشرکت کی۔ گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مختلف یونین کونسلوں میںصفائی کے امور سرانجام دینے والے ورکرز اور ان کی نگرانی کرنے والے افسران میں البیراک کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر منیجر آپریشنز البیراک سحرش ادریس کا کہنا تھا کہ فیلڈ سٹاف البیراک کمپنی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو سارا سال حتی کہ عام تعطیل کے موقع پر بھی فیلڈ آپریشنز میں حصہ لیتے ہیں تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ البیراک مستقبل میں بھی اپنے ورکرز کی فلاح و بہبوداور حوصلہ افزائی کیلئے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
البیراک اسسٹنٹ منیجرز سعدیہ رفیق، سہیل محمود، سلمان اعجاز، آبروشہ طارق، سحرش گلزار ، مرینہ سعید ، ہما ساجد اور ثاقب جاوید سرگرمی میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.