سعودی خواتین چہرے پر نقاب نہ کریں: سعودی سفارت خانہ

70

کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں قائم سعودی سفارتخانے سعودی خواتین کو نقاب نہ پہننے کی ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی قانون پر عمل کرتے ہوئے عوامی مقامات پر نقاب کا استعمال نہ کریں ۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائی کے بعد ہنگامی قانون جاری کیا گیا ہے ۔ جس کی پابندی کرنا ضروری ہے ۔ اور اس پر سختی سے عمل کیاجائے۔ سری لنکا میں سیاحت کی غرض سے جانے والی سعودی خواتین بھی اپنے چہروں پے نقاب نہ کریں ۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں خودکش حملوں کے بعد صدر سری سینا نے عوام مقامات پر نقاب پہننے یا چہرے کو چھپانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.