پاکستان کے بغیربھارت سے مذاکرات مذاکرات ممکن نہیں:حریت رہنما

125

سری نگر(نیوز نامہ) امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر بھارت کی ایک اور چال ناکام ہوگئی۔ مودی حکومت نے مذاکرات کار مقرر کرکے کشمیریوں کو مذاکرات کی پیشکش کردی جبکہ حریت رہنماوں نے بات چیت کی پیشکش مسترد کردی ہے ان کا کہناہے کہ امن مذاکرات میں پاکستان کو بھی شامل کیاجائے۔ حریت کانفرنس کے رہنما عباس انصاری نے کہا ہے کہ کشمیر میں امن عمل پاکستان کو شامل کئے بغیر نامکمل ہے۔ تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات میں تین فریقوں کا ہونا لازمی ہے۔ عباس انصاری کا کہنا تھا مذاکراتی عمل میں پاکستان، کشمیریوں اور بھارت کا ایک ساتھ بیٹھنا لازمی ہے۔ بصورت دیگر حریت کانفرنس کسی بھی امن بات چیت میں شرکت نہیں کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.