شاہ رخ ووٹ ڈالنے ابراہم کو کیوں ساتھ لے کر گئے؟

57

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ، اُن کی اہلیہ گوری خان اور چھوٹا بیٹا ابراہم ووٹ ڈالنے جارہے ہیں۔ جس پر مداحوں نے ان سے یہ سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ آپ ابراہم کو کیوں ساتھ لے کر گئے؟
جس پر جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے لکھا کہ ’’وہ ابراہم کو ’بوٹنگ اور ووٹنگ‘ میں فرق بتانے کے لیے اپنے ساتھ پولنگ اسٹیشن لے کر گئے۔ ‘‘شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ ابراہم ہمیشہ ان دو لفظوں میں بہت پریشان نظر آتا ہے اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ابراہم کو ساتھ لے جاکر انہیں اس کا فرق بتا ئیں۔
اس کےساتھ ہی کنگ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہےجس میں شاہ رخ خان کے ہاتھ میں ایک کافی کا کپ موجود ہے اور کافی کے اُوپر اُن کی تصویر بنی ہوئی ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ کنگ خان نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا کہ ’’دبئی میں کالیان جیولرز کے ساتھ کافی ، براہ مہربانی میری کافی میں میٹھا (شکر) نہیں۔۔ میں صرف خود کو چاٹنا(lick) چاہتا ہوں۔ ‘‘
یہ ویڈیو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہےاور سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.