ایئرلنک کمیونیکیشن اور ہواوے ٹیکنالوجیز کی پاکستان میں شراکت داری

73

کراچی(نیوزنامہ) ایئر لنک کمیونیکیشن اور ہوا وے ٹیکنالوجیز نے پاکستان میں کلائوڈ ڈیٹا سینٹر کے لئے شراکت داری کی ہے۔ یہ تاریخی معاہدہ حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والے پاک چائنہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم کے موقع پر کیا گیا۔ کلائوڈ کو ہوا وے ایئر لنک کلائوڈ کا نام دیا جائے گا اور یہ پاکستان میں اس قسم کی ہونے والی پہلی شراکت داری ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مرکز عالمی سطح کے آئی ٹی سلوشنز اور انفراسٹرکچر متعارف کراتے ہوئے پاکستان کی میڈیا اور فنانس انڈسٹریز میں انقلاب برپا کرنا ہوگا۔
ایئر لنک کمیونیکیشن 2012ء سے پاکستان میں ہوا وے کا ترجیحی شراکت دار رہا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کے مابین مضبوط کاروباری تعلقات کا تسلسل ہے۔
ایئر لنک کے سی ای او مظفر حیات پراچہ نے دو کمپنیوں کے مابین تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر لنک پاکستان میں بہترین آئی ٹی سلوشنز فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور یہ پاکستان کی معاشی ترقی اور نمو میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لنک کمیونیکیشن مستقبل قریب میں دیگر شعبوں میں بھی ہوا وے ٹیکنالوجیز کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔
ہوا وے کے سی ای او نے کہا کہ ایئر لنک کے تعاون سے ہوا وے میڈیا اور فنانس کی صنعت کے لئے مزید حل تلاش کرے گا اور عالمی مواد کے تبادلہ، OTT وغیرہ جیسے ہائی کلائوڈ پلیٹ فارم میں سہولت کیلئے کام کرے گا جہاں مواد کے تبادلہ میں کمٹمنٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اہم مواد، فنانس انڈسٹری میں سنگ میل کے ساتھ ہوا وے Agility کی خدمات فراہم کرے گا، اس کے علاوہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید ترقی دینے کے لئے کاروباری سرمایہ کاری اور سروس انٹیلی جنس کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.