’’ایوینجرز: اینڈ گیم‘‘ نے پاکستان میں’’ ‘سلطان‘‘ کا ریکارڈ تو ڑ دیا

95

کراچی(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ نے پاکستان میں سب سے بڑی اوپننگ کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ نے پاکستان میں پہلے روز 4 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرکے سلمان خان کی بالی وڈ فلم ’سلطان‘ کا تین سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ نے 2016 میں پاکستان میں پہلے روز 3 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔
واضح رہے کہ ہالی وڈ فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ اب تک دنیا بھر میں 30 ارب روپوں کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.