امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرموبائل فون سے حملہ

88

انڈیانا(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرموبائل فون سے ’حملہ‘ کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے امریکی صدر پر موبائل فون پھینک دیا،تاہم سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے ’حملہ آور ‘ کو پکڑ کر تقریب سے باہر نکال دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر میں ہونے والے پولیس کے ’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘ کے سالانہ کنونشن میں شرکت کے لیے جیسے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سٹیج پر پہنچے تو وہاں موجود ایک شخص نے ان کی طرف موبائل فون پھینک دیا۔امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری طور پر موبائل فون پھینکنے والے کو حراست میں لے کر تقریب سے باہر نکال دیا۔موبائل فون پھینکنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مخالف نہیں ہے بلکہ ان کا حامی ہے۔
موبائل فون پھینکنے کے حوالے سے اپنی نوعیت کا شاید یہ پہلا واقعہ ہے وگرنہ اس سے قبل تو جوتے پھینکےجانے کے واقعات ہی رپورٹ ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.