میشا شفیع سے گزارش ہے کہ عدالت آئیں:گلوکارعلی ظفر

85

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار علی ظفرنے میشا شفیع سے عدالت آنے کی گزارش کرڈالی۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی سربراہی میں میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکار علی ظفر پیش ہوئے جب کہ گلوکارہ غیر حاضر تھیں۔جس پر گلوکار علی ظفر کا کہناہے کہ میشا شفیع نے انہیں ذاتی مفاد کے لیے ٹارگٹ کیا ہے لہٰذا وہ عدالت آئیں اور سامنا کریں۔علی ظفر نے مزید کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور میشا کی وکیل جعلی اکاؤنٹس کو فالو اور ری ٹوئٹ کررہی ہیں جس کے خلاف ایف آئی اے کو کیس دیا ہے۔
واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام پر علی ظفر نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.