’دبنگ 3‘ کب ریلیز ہوگی؟

95

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے سوشل میڈیا پر دبنگ فرنچائز کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ فلم کب ریلیز کی جائے گی۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پر’’چلبل پانڈے از بیک‘‘ کیپشن کے ساتھ پولیس یونیفارم کی تصویرشیئر کی ہے جس پر فلم کی ریلیز تاریخ 20دسمبر تحریر ہے۔

اسے بھی پڑھیں


واضح رہے کہ ’’دبنگ3‘‘ 2012ء میں ’دبنگ 2‘ کے بعد دبنگ سلسلے کی پہلی فلم ہے، جبکہ اوریجنل دبنگ 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.