سلمان خان کی مداح سے بد تمیزی، موبائل بھی چھین لیا

62

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کےسپر اسٹار سلمان خان کامداحوں کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔بھارتی اخبار’ انڈیا ٹوڈے ‘کے مطابق اداکار سلمان خان کے خلاف ان کی ویڈیو بنانے والے ایک شخص کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور اس کا موبائل فون چھین لینے کی وجہ سےممبئی کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔بھارتی اخبار میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان اپنے 2 گارڈز کے ہمراہ، ممبئی کی ایک اسٹریٹ پر عام لوگوں کے بیچ سائیکلنگ کرتے دیکھے گئے تھےجہاں انہوں نے ان کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص کا موبائل فون چھین لیا اور اس کے ساتھ بد تمیزی بھی کی۔
واضح رہے کہ سلمان خان اکثر و بیشتر ایسے تناذعات میں اُلجھے نظر آتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.