رمضان ریلیف پیکج کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

67

اسلام آباد(نیوز نامہ)حکومت نے رمضان سے قبل ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کےآغاز کا اعلان کر دیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج2مئی سے شروع ہوگا۔رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے اور آئل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ دال چناپر 20، دال مونگ پر 15 ، دال ماش پر 10، سفید چنے پر25، بیسن پر 20، کھجور پر 30، باسمتی چاول پر 15 جب کہ سیلا اور ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر15 روپے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر10 روپے سبسڈی دی جائے گی جب کہ چائے کی پتی پر فی کلو 50 روپے اور دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ تمام مصالحہ جات پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.