سلمان خان کی فلم’’تیرے نام‘‘ کے مداحو ں کیلئے بڑی خبر

118

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کی سپر ہٹ فلموں میں ایک نام’’تیرے نام ‘‘ بھی ہے اور اب اس فلم کا سیکوئل بننے جارہا ہے۔جی ہاں 16 سال بعد سلمان خان کی فلم ’’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنے گا۔’’تیرے نام‘‘ میں ایک عاشق کے رول میں سلمان خان کا انداز ہر پریمی کو پسند آیا، اتنا ہی نہیں اس فلم میں سلمان کا ہیئراسٹائل بھی خوب پسند کیا گیا، سلمان کے مداحوں نے انکے اس اسٹائل کو خوب پاپولر کردیا تھا، اب پورے 16 سال بعد فلم کے ڈائریکٹر ستیش کوشک نے فلم کے سیکویل پارٹ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم کے فنکاروں کا نام پہلے جیسا ہی ہوگا لیکن سیکویل پارٹ میں سلمان اور ستیش کی جوری پھر سے کام کرے گی یا پھر فلم میں نئے چہرے دیکھائی دیں گے یہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ ستیش کوشک اورسلمان نے ابھی حال ہی میں بھارت فلم میں ساتھ کام کیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.