نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیلئے فوکل پرسن مقرر

87

برلن(اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیلئے فوکل پرسن مقرر تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا اس موقع پر نواز محمود خان نے گلوبل ٹائمز یورپ،اور اردو گلوبل یوکے برطانیہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹمنٹ ملک کی حالات بدل دیتا ہے انویسٹمنٹ سے ملک ترقی کر سکتا ہے کیونکہ انویسٹمنٹ یعنی سرمایہ کاری ملک کیلئے بہت اہم اور مفید ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس کا قابل سمجھا انہوں نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی بزنس مین حضرات سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کرے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے اور ملک موجودہ بحرانوں سے نکل سکے نواز محمود خان نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت بزنس مین حضرات کیلئے آسانی پیدا کرے تا کہ بیرونی ممالک کے بزنس مین بھی پاکستان آسکے اور پاکستان دنیا کا بہترین سرمایہ کار ملک بن سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.