’ ایپل‘ کمپنی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر

94

نیویارک(ویب ڈیسک)معروف موبائل کمپنی’ایپل‘ کے خلاف ایک ارب ڈالرحرجانہ ادا کرنے کا دعویٰ،امریکی نوجوان عدالت پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے معورف موبائل کمپنی ایپل پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔
ہوا کچھ یوں کہ نیویارک میں ایپل کمپنی کے سٹور میں ڈکیتی کے دوران لاکھوں ڈالر کی قیمتی اشیا چوری کر لی گئی تھیں جس کی تحقیقات کے دوران اپیل نے اپنے فوٹیج اور خصوصی چہرے کی پہچان کرنیوالے سافٹ ویئر کی مدد سے چور کی تفصیلات پولیس کے حوالے کیں ۔
پولیس نے تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا لیکن تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ایپل کی جانب سے فراہم کردہ معلومات غلط تھیں ، چور اصل میں کوئی اور تھا۔
ایپل کی اسی غلطی کی وجہ سےنوجوان ایپل کے خلاف عدالت پہنچ گیا اور کمپنی کیخلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.