وزراء تبدیلی کے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے:نصراللہ خان دریشک

98

جام پور( کامران لاشاری)حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے وزراء تبدیل کررہی ہے جس کے قومی معیشت پرانشاءاللہ مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ علاقہ پچادھ کے کاشتکاروں اور زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔راجن پور کچے کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن  سے علاقے میں امن و امان برقرار ہوگا جس سے عوام سکھ کا سانس لے گی۔تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کا جو وعدہ الیکشن میں کیا تھا انشاءاللہ جلد پورا کریں گے۔نئے بجٹ میں نوکریوں فراہم کریں گے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے وزیراعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار شریک چیئرمین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ و ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے گزشتہ روز دریشک ہاوس میں عمائدین علاقہ۔کارکنوں۔ورکروں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار حاجی غلام رسول خان رند۔سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد خان رند۔عصمت اللہ الکانی۔مہر حبیب سیال۔انجینئر کلیم اللہ۔جام محمد نواز۔سراج احمد لنگاہ۔محمد یونس رند۔افتخار ہاشمی۔عمران حسین ایڈووکیٹ۔عبدالرزاق راجہ۔رانا قدیر احمد۔رحمان اقبال۔ملک محمد رمضان ببر۔ملک عبدالستار ببر۔لعل خان مستوئی۔فوجی محمد شاہجہان۔محمد اصغر شاد کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔ بعدازاں سردار نصراللہ خان دریشک نے تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل جام محمد ناصر برڑہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ دریشک گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے جس سے دریشک خاندان عوام میں کامیاب ہے اس موقع پر سردار رسول بخش رند۔انجینئر کلیم اللہ خان عصمت اللہ خان الکانی۔محمد نواز لنگاہ۔عمران حسین رند ایڈووکیٹ۔محمد یوسف آرائیں۔مرید حسین لنگاہ۔مہار شاہد حسین۔محمد یونس رند۔سردار عبید اللہ خان ۔محمد اصغر شاد امیت دیگر معززین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ جبکہ سردار نصراللہ خان دریشک نے۔حنیف ملک۔محمد عبید درانی۔ملک فہیم من سمیت دیگر معززین نے علاقہ پچادھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا وزٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیاں ہر ممکن جاری رہیں گی جب تک متاثرین محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.