غلط انجکشن لگنے سے دماغی طور پر مفلوج ہونے والی بچی نشویٰ انتقال کر گئی

93

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)غلط انجکشن نے کمسن بچی کی جان لے لی،9ماہ کی نشویٰ انتقال کر گئی۔تفصیلات کے مطابق غلط انجکشن لگنے سے دماغی طور پر مفلوج ہونے والی کمسن بچی نشویٰ انتقال کرگئی۔کراچی کے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج کمسن بچی نشویٰ چل بسی جب کہ اسپتال کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا دماغ 71 فیصد مفلوج ہو چکا تھا۔ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی۔
دوسری جانب نشویٰ کو غلط انجکشن لگانے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے ایڈمن اور نرسنگ انچارج سے پولیس حراست میں تفتیش کی جارہی ہے جب کہ اسپتال مالک عامر چشتی کو بھی تفتیشی افسران نے ایک اور نوٹس بھیج دیا۔اندراج مقدمہ کے دوران نشویٰ کے والد کو دھمکیاں دینے پر ایس پی طاہر نورانی پہلے ہی اپنے عہدے سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.