سری لنکا میں دہشت گردوں نے تباہی مچا دی

101

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردوں نے تباہی مچا دی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی ، مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.