سعودی عرب میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، یومیہ 456 حادثات

79

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں دوران ڈرئیونگ موبائل فون کے استعمال سے ہونے والے حادثات میں خطرباک حد تک اضافہ ہوگیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس مملکت کی سطح پر ہونے والے حادثات زیادہ تر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے سے ہوئے۔ یومیہ 456 حادثات صرف موبائل فون کی وجہ سے ہوئے جن میں ہائی ویز پر ہونے والے حادثات کا تناسب زیادہ تھا۔تاہم موبائل فون کے استعمال کی روک تھام کیلئے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر اسمارٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو مختلف نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزیوں کو خودکار انداز میں ریکارڈ کر کے انہیں مرکزی کنٹرول روم میں ارسال کردیتے ہیں۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کا چالان کیا جاتا ہے۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں ہدایات پر مشتمل کتابچے بھی جاری کئے ہیں ۔ مختلف مقامات پر انتباہی بورڈز بھی نصب کئے گئے جن میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے ہونے والے ہولناک حاثادت کے بارے میں لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.