ایسی پریشانیاں جو موت کا سبب بن سکتی ہیں

112

دبئی(ویب ڈیسک)ماہرین نفسیات نے موت کو سبب بننے والی بیماریوں کے بارے میں خبر دار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرین نےدفتری معاملات اور مالی پریشانیوں کو ملازمین میں نفسیاتی دباؤ کی بڑی وجہ قرار دے دیا، زیادہ پریشانیاں نوکری پیشہ افراد کی موت کا باعث ہوسکتی ہیں ۔ماہرین نفسیات نےخبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نوکری پیشہ افراد کی تشویشناک حد تک بڑی تعداد ذہنی دباؤ، بے چینی اور مایوسی جیسے نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔اماراتی کمپنیاں اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کے لئے مناسب اقدامات نہیں کررہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مالکان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کا سب سے بڑا اثاثہ ان کے ملازمین ہیں،ذہنی صحت جسمانی صحت اور عملے کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.