حکومت جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ جلد پورا کرے گی:سردار نصراللہ خان

99

جام پور( کامران لاشاری) سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پسماندہ علاقوں خاص طور پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔راجن پور کچے کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن  سے علاقے میں امن و امان برقرار ہوگا جس سے عوام سکھ کا سانس لے گی۔تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کا جو وعدہ الیکشن میں کیا تھا انشاءاللہ جلد پورا کریں گے۔اولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں۔نئے بجٹ میں نوکریوں فراہم کریں گے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے وزیراعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ کوئٹہ ۔چمن میں شرپسندوں نے جو کاروائیاں کیں اور جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اس پر پوری قوم غمزدہ اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں ان خیالات کا اظہار شریک چیئرمین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ و ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے سجادہ نشین دربار عالیہ قمبر شاہ  صاحبزادہ مخدوم زین محمود بخاری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطے کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت وقت کی پالیسی کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں بعدازاں سردار نصراللہ خان دریشک نے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما  موقع پر حاجی غلام رسول خان رند کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ دریشک گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے جس سے دریشک خاندان عوام میں کامیاب ہے اس موقع پر سردار رسول بخش رند۔انجینئر کلیم اللہ خان عصمت اللہ خان الکانی۔محمد نواز لنگاہ۔عمران حسین رند ایڈووکیٹ۔محمد یوسف آرائیں۔مرید حسین لنگاہ۔مہار شاہد حسین۔صوفی بلال احمد۔محمد یونس رند۔سردار عبید اللہ خان ۔محمد اصغر شاد امیت دیگر معززین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ جبکہ سردار نصراللہ خان دریشک نے سردار شاہ رخ خان گورچانی۔اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمان خان بلوانی۔ڈی ایس پی صدر مجاہد خان برمانی۔حنیف ملک۔محمد عبید درانی۔ملک فہیم من سمیت دیگر معززین نے علاقہ پچادھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا وزٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیاں ہر ممکن جاری رہیں گی جب تک متاثرین محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.