دیر آید درست آید، سشما کے اعتراف پر ترجمان پاک فوج کا ٹویٹ

102

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دیرآید درست آید، سشما سوراج نے آخرکار سچ بول دیا، زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میںڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولے گا، بھارت کا 2016ءمیں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا تھا، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گرائے جانے کی بھارت تردید کرتا رہا، بھارت کا پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا۔



واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ بالاکوٹ پر بھارتی فضائی دراندازی میں کوئی پاکستانی شہری جان سے نہیں گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.