ہنڈا موٹر سائیکل کمپنی کے زیر اہتمام سالانہ ورکشاپ

70

جھنگ(عابد رشید)ہنڈا موٹر سائیکل کمپنی کے زیر اہتمام موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے اور مکینکل میں بہترین کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے سالانہ ورکشاپ کا انعقاد فیصل آباد میں کیاگیا جس میں جھنگ سے سرپرست اعلیٰ استاد عرفان نیو نعیم آٹوزوالے اور محمد بلال آٹوز ورکشاپ سمیت ڈویژن بھر کے ہنڈاموٹر سائیکل پارٹس سیلرز نے شرکت کی۔ورکشاپ میں موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے کے حوالہ سے مقررہ ہدف کاتفصیلی جائزہ لیا گیااور فیلڈ ورک اور سروسز میں مزید بہتری لانے کے سلسلہ میں پارٹس سیلرز کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ مذکورہ کمپنی کے معیار کو برقرار رکھنے اور مزیدجدت لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو پہلے سے زیادہ بہتر ین سروسز فراہم کی جا سکیں۔ انہوںنے کہا کہ ہنڈا موٹر سائیکل پارٹس سیل کرنے اور مکینکل میں بہتر کارکردگی د کھانے والوں کونقد انعامات سے نوازہ جائیگا تاکہ پارٹس سیلرز کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوسکے۔بعد ازاں جھنگ سے سرپرست اعلیٰ استاد عرفان نیو نعیم آٹوزوالے اور محمد بلال آٹوز ورکشاپ کی سروسز اور کاکردگی کو سراہتے ہوئے ہنڈا سٹی ڈریم اور ملٹی میڈیا ایل ای ڈی سے نوازہ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.