ورلڈکپ کیلئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کا اعلان

98

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2019 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نےاسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے ویرات کوہلی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بی سی سی آئی کے مطابق پندرہ رکنی اسکواڈ میں روہت شرما نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے جب کہ اسکواڈ میں تین ورلڈ کپ کھیلنے والے مہندرا سنگھ دھونی بھی شامل ہیں۔



ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکر دھاون، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، وجے شنکر، کیدر یادیو، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، کے ایل یادیو، یزوندر چاہل، روندرا جدیجا، جیسپرت بھمرا، محمد شامی اور بھونیشور کمار پر مشتمل ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.