کتے کی وفاداری، اپنی جان دے کر 35 زندگیاں بچا لیں

43

نئی دہلی(ویب ڈیسک)کتے نے وفا داری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنی جان دے کر 35لو گوں کی جان بچا لی۔تفصیلات کے مطابق کتے کی یہ وفاداری بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باندہ میں دیکھنے کو ملی۔جہاں اترا قصبہ کی لکھن کالونی میں واقع چار منزلہ الیکٹرانک اور فرنیچر شوروم میں آگ لگ گئی تھی۔ جس وقت آگ لگی اس وقت عمارت میں 35 افراد سو رہے تھے ۔ شو روم کے مالک کا پالتو کتا بھی وہاں بندھا ہوا تھا۔ جب کثیر منزلہ فرنیچر کے شوروم میں آگ لگی تو کتے نے بھونکنا شروع کر دیا۔ کتے کی بھونکنے کی آواز سن کر گہری نیند میں سو رہے لوگ جاگ گئے۔
اس کے بعد پڑوسیوں سمیت تقریبا 35 افراد آگ دیکھ کر عمارت سے باہر نکل گئے لیکن خود زنجیر میں بندھا ہونے کی وجہ سے کتا جھلس گیا اور اس کی موت ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.