’ٹک ٹاک ‘ نے ایک شخص کی جان لے لی

61

نئی دہلی(ویب ڈیسک)وڈیو ایپ ’ٹک ٹاک ‘ نے بھارت میں ایک شخص کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں برکھمبا روڈ پر ٹک ٹاک ویڈیو میں پستول سے اداکاری کرتے ہوئے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 19سالہ سلمان اپنے دوستوں سہیل اور عامر کے ساتھ انڈیا گیٹ سے واپس آرہا تھاکہ راستے میں دوست کے ساتھ پستول سےٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگا، ویڈیو بنانے کے دوران سہیل کے ہاتھ میں پکڑی پستول سے گولی چل گئی جو سلمان کے دائیں گال پر جا لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ رونما ہوتے ہی گاڑی میں بیٹھے دونوں دوست خوفزدہ ہو گئے اور قریبی رشتہ دار کے گھر پہنچ کر انہوں نے اپنے خون آلود کپڑے بدلے اور سلمان کو فوراً لے کر اسپتال پہنچے۔ سلمان کو اسپتال میں داخل کرواکر دونوں دوست فوری وہاں سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس نے سہیل کو اس کے دوست سمیت گرفتار کرلیا ،پولیس کاکہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گولی غلطی سے چلی یا ملزم قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.