امیتابھ نے شاہ رخ سے انعام مانگ لیا

80

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ سے انعام مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈاداکار امیتابھ بچن نے فلم ’بدلہ‘ کی کامیابی پر بالی ووڈ کنگ سے مزحیہ انداز میں انعام مانگ لیا۔رواںسال8 مارچ کو شاہ رخ خان کی فلم ’’بدلہ‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے ریکارڈ توڑ بز نس کیا۔اس فلم امیتابھ بچن اور تپسی پنو نے مرکزی میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔فلم میں دونوں اداکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے ۔ریکارڈ توڑ بزنس کرنے پر امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان سے مزاحیہ انداز میں انعام کی فرمائش کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نےٹوئٹ کیا جس میں انہوں نےکنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سننے میں آیا ہے کہ ’بدلہ‘ فلم آپ کے کیرئیر کی سب سے ہٹ فلم ہے، تو بھائی صاحب جب کمپنی میں کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس کوتحفہ کے طور پر بونس بھی تو دیا جاتا ہے،تو لائیےہمارا بونس۔‘
دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی جواب دینے میں دیر نہیں کی اور فوراََ ٹوئٹ کیا کہ’سر فلم آپ کی ہے،ایکٹنگ آپ کی ہے۔ ہٹ آپ کی وجہ سے ہوئی ہے، آپ نہ ہوتے تو فلم ہی نہ ہوتی، تو پارٹی ۔۔بھی؟؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.