سلمان اور ایشوریا کی تصویروائرل،مداح جذباتی ہوگئے

83

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اورسابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے کی ایک پرانی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس وائرل ہونے والی تصویر کو دیکھ کرسلمان اور ایشوریا کے مداح بھی جذباتی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل سلمان خان اور ایشوریا رائے کی ایک پرانی یادگار تصویر انٹرنیٹ پروائرل ہوئی ہےجس میں دونوں اداکار چہرے پر مسکراہٹ لیےایک صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں ایشوریا کے ہاتھ میں ایک چائے کا کپ بھی نظر آرہا ہے۔یہ تصویر سن 1999 کی ہے جب دونوں اداکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد دوبارہ ملے تھے۔ اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی سلمان خان اور ایشوریا رائے کے پرستار ایک مرتبہ پھر سے ماضی میں چلے گئے اور اس تصویر کو بےحد پسند کر رہے ہیں۔



واضح رہے کہ ایشوریا اور سلمان کی جوڑی بھارتی فلم انڈسٹری کی اپنے وقت کی پسندیدہ ترین جوڑی مانی جاتی ہے لیکن بیشتر وجوہات کی بنا پران کی محبت اور تعلقات زیادہ عرصے تک کامیاب نہ رہ سکے اور یہ محبت صرف 3 سال کے قلیل عرصے تک قائم رہنے کے بعدسن 2002 میں اپنے انجام کو پہنچ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.