لاہور پولیس کی وین اُلٹ گئی، 4 اہلکار جاں بحق‌

39

شیخوپورہ(نیوزنامہ) شیخوپورہ میں لاہور پولیس کی وین الٹنے سے 4پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ لاہور کی پولیس وین شیخوپورہ میںالٹنے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زیر حراست ملزم اور 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثہ ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا۔تھانہ گلبرگ لاہور کے پولیس اہلکار لیہ میں چھاپہ مارنے کے بعد امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور لارہے تھے کہ شیخوپورہ میں بھکھی کے قریب پولیس وین ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں 2 پولیس اہلکار مجاہد اور کوثر جاں بحق اور 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2 بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ زیرحراست ملزم بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.