پی ٹی آئی ایم پی اے کے عزیزوں کا نہتے شہری پرتشدد،شدید زخمی کردیا،ڈاکٹرزکاعلاج،پولیس کا کارروائی سےانکار

130

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوزنامہ)تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اقتدار کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگے ،شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،پی ٹی آئی ایم پی اے سعید احمد سعیدی کے قریبی عزیزوں کا نہتے شہری پر حملہ،تشددکرتے ہوئے شدید زخمی کردیا،وحشیانہ تشددکا نشانہ بننے والے شہری ہمایوں نے الزام لگایا ہے کہ عدیم ستار،ڈاکٹرعمران اور عثمان ریاض نے اس پر تشددکرتے ہوئے شدید زخمی کردیا،سول ہسپتال گیا تو ڈاکٹرز نے ایم پی اے کےحکم پر علاج کرنے سے انکار کردیا،جبکہ میڈیکل بھی نہیں دیا جارہا،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس گیا تو پولیس نے بھی بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا،تشددکانشانہ بننے والے ہمایوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور اس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.