کراچی:لکی ون مال میں سام سنگ پریمیم آؤٹ لیٹ کا افتتاح

113

کراچی(نیوزنامہ) الیکٹرانک اپلائنسز کے حوالے سے دنیا کے صف اول کے ادارے سام سنگ پاکستان نے حال ہی میں لکی ون مال میں اپنا پریمیم آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا۔ یہ آؤٹ لیٹ صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے مزئین اعلیٰ اقسام کے اسمارٹ فون، ٹی ویز اور موبائل اسیسریز کی دستیابی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔یہ عمارت 3.6 ملین مربع فٹ پر محیط، 10 فلورز پر مشتمل ہے جس میں 200 اسٹورز اور 3 ہزار کاروں کی پارکنگ کی جگہ موجود ہے اور اس مال میں روزانہ ایک لاکھ صارفین کی آمد و رفت رہتی ہے۔ لکی ون مال پریمیم شاپنگ کے حوالے سے ملک کا بہترین مقام بن چکا ہے اور اسی وجہ سے پریمیم آؤٹ لیٹ کے لیے سام سنگ پاکستان کا بھی انتخاب بنا۔سام سنگ پریمیم آؤٹ لیٹ پر صارفین کو خریداری کے جدید تجربات سے مستفیض ہونے سمیت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اسمارٹ فونز اور موبائل اسیسریز دستیاب ہوتی ہے۔آؤٹ لیٹ پر سام سنگ برانڈ ڈی این اے کے اسٹیٹ آف دی آرٹ گیمنگ کی سہولت اور فوٹو بوتھ، ایل ایف ڈیز، میوزک اور ویئرایبل ٹیبلز بھی موجود ہیں جو صارف کے لیے سام سنگ مستعد ٹیکنالوجی کا نیا تجربہ ہوتا ہے۔ سام سنگ پریمیم آؤٹ میں صارف کو پریمیم سروس کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.