بھارتی خاتون نے پاکستان آکر گوجرانوالہ کے نوجوان سے شادی کرلی

57

لاہور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا نے چاہنے والے دو دلوں کو ایک کر دیا۔اس بار ولایت سے کوئی میم نہیں آئی  بلکہ پڑوسی ملک بھارت کی خاتون نےپاکستان آکراسلام قبول کیا اور گوجرانوالہ کے نوجوان سے شادی کر لی۔بھارتی شہر چندی گڑھ کی رہائشی ٹینا شادی شدہ تھی اور اپنے شوہر امیشن سینا کے ظلم وستم سے تنگ تھی،شوہر آئے روز ٹینا کو تشددکا نشانہ بناتا۔اسی دوران دوہزار پندرہ میں ٹینا کی سوشل میڈیا پر گوجرانوالہ کے سلمان سے دوستی ہو گئی جو بڑھتے بڑھے محبت میں تبدیل ہوگئی،ٹینا نے اپنی محبت پانے اور ظالم شوہر سے نجات حاصل کرنے کے لیے پاکستان آنے کی کوششیں شروع کردیں،آخر قسمت نے ساتھ دیا اور ٹینا کو پاکستان کا ویزا مل گیا،ٹینا اکتوبردوہزار اٹھارہ میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آگئی،ٹینا نے اسلام قبول کرکے نیا نام عائشہ رکھ لیا اور پاکستان آنے کے چند روز بعد ہی سلمان سے نکاح کر لیا،،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینا جو اب عائشہ ہیں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت پیار ملا،پاکستانی بھارتی شہریوں سے بہت اچھے ہیں ،یہاں کا ماحول بھارت سے اچھا ہے،واپس نہیں جانا چاہتی ،پاکستان میں ہی رہنا چاہتی ہوں ،پاکستانی حکومت شہریت فراہم کرے ،بھارتی خاتون نے مزید کہا کہ بھارت میں اس کی جان کو خطرہ ہے،پاکستانی حکومت تحفظ فراہم کرے۔ادھر بھارتی دفترخارجہ نے خاتون کو واپس بھیجنے کی درخواست کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.