پاکستانی اداکارہ کی امیتابھ بچن پر شدید تنقید

53

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی معروف بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن پر شدید تنقید۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈاداکار امیتابھ بچن کو ایک فلم میں پاکستانی کا کردار ادا کرنے سے انکار پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی بالی ووڈ فلم میں پاکستانی کا کردار ادا کرنے سے انکار کرنے پر اداکار امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اداکار امن کے سفیر ہوتے ہیں ۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں امیتابھ بچن کے اس فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔اور اس وقت جب کہ دونوں ممالک میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے ،اداکار اپنی صلاحیتوں سے دونوں ممالک کے بیچ بڑھتی کشیدگی کم کر سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ہدایت کار رسل کی اس فلم میں امیتابھ بچن کا پاکستانی کی حیثیت سے کردار دو سال سے طے شدہ تھا ،تاہم پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کے باعث امیتابھ بچن نے اس فلم میں یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.