فواد کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں:بالی ووڈ اداکارہ

100

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے پاکستان کے پُرکشش اور خوبصورت اداکار فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فواد خان اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ہم دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی جس کی وجہ سے میں فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں جب سونم کپور فواد خان کی معترف دکھائی دے رہی ہیں بلکہ اس سے قبل پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مالا جٹ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعدسونم کپور نے فواد خان کے ٹوئٹ پر جواب میں کہا تھا کہ ’فواد آپ ایک اسٹار ہیں۔‘
2014میں بالی ووڈ میں فلم ’خوبصورت ‘ سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کرن جوہر کی فلموں ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.