وکی لیکس کا بانی گرفتار

91

ایکواڈور(ویب ڈیسک)وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو برطانوی پولیس نے گرفتا ر کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کوبرطانوی پولیس نے ایکواڈور کے سفارتخانے سے گرفتارکیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسانج کو ایکواڈورکی حکومت کی جانب سے سیاسی پناہ سے دستبرداری کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔جولیان اسانج نے 2012ء سے وہاں سیاسی پناہ لی ہوئی تھی۔اسانج نے2012ء میں سوئیڈن حوالگی سے بچنے کے لئے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لی تھی، جہاں سوئیڈش حکام جنسی حملے کے حوالے سے تفتیش کرنا چاہتے تھے، بعد میں یہ تحقیقات ختم کردی گئی تھی تاہم اسانج کو خوف تھا کہ وکی لیکس تحقیقات کے لئے اُنہیں امریکا کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔اسانج کے اپنے مہمان ملک کے ساتھ تعلقات اُس وقت خراب ہوئے جب ایکواڈور نے اُن پر صدر لینن مورینو کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات افشا کرنے کا الزام لگایاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.