سمبا کی واپسی، ’دی لائن کنگ‘ کا ٹریلر جاری

85

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ہالی وڈ ڈزنی فلم ’دی لائن کنگ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم کا ریمیک ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘ ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار ’سمبا‘ کی آواز اداکار ڈونلڈ گلوور کی ہے جب کہ ان کے دیگر کرداروں میں اداکار سیٹھ روجن، شہادی جوزف، جیمز ایرل جونز، جون کینی اور امریکی گلوکارہ بیونس کی آواز بھی شامل ہے۔فلم کی اینیمیشن انتہائی عمدہ کی گئی ہے اور ٹریلر دیکھ کر تصور کیا جاسکتا ہے کہ حقیقی مناظر ہیں، یہی وجہ ہے کہ شائقین کی جانب سے ٹریلر کو قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے۔
فلم 19 جولائی کو سینما گھروںمیں ریلیز کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.