البیراک جشن ِ بہاراں فیسٹیول :چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال میچ اور شجرکاری کا انعقاد

10

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتما م چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس میں جشنِ بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔فیسٹیول کے دوران فٹبال میچ، شجرکاری اور وال پینٹنگ سرگرمیوں کا اہتما م کیا گیا ۔ فٹبال میچ چائنہ سکیم فٹ بال کلب اور کزنز الیون کے مابین کھیلا گیا۔ کھیلوں کے یہ میدان مستقبل کے نامور کھلاڑیوں کے اولین گرائونڈ ہیں۔فیسٹیول کا مقصد عوامی سطح پر شہریوں میں صفائی کے پیغام کو عام کرنا ہے تا کہ گلی محلوں اور لوکل گرائونڈزمیں ایک صاف اور سرسبز ماحول میں کھیلوں کوفروغ دیا جا سکے ۔
فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا ۔میچ سے قبل کھلاڑیوں نے گرائونڈ سے کچرا اکٹھا کر نے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیا۔البیراک سنئیر منیجر آپریشنز فاتح کریچی ، منیجر کمیونیکیشنز البیراک نعیمہ سعید، اسسٹنٹ پروفیسر جی سی یونیورسٹی مجتبی باقر اور کھلاڑیوں نے پودا لگایا ۔فٹبال گرائونڈ میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے عنوان پر وال پینٹنگ بھی کی گئی ۔فیسٹیول کے شرکاء نے فٹبال میچ کے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی۔ایک روزہ ایونٹ کے اختتام پرسنئیر منیجر آپریشنز البیراک فاتح کریچی نے جیتنے والی ٹیم کزنز الیون اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔
اس موقع پر البیراک ٹیم نے آگاہی کیمپ بھی لگایا جہاں پر کھلاڑیوں، طلباء اور مقامی بچوں میں معلوماتی بروشیرز بھی تقسیم کئے گئے۔
البیراک منیجر آپریشنز سحرش ادریس، اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز ، سعدیہ رفیق، وجیہہ اعجاز، سحرش گلزار،ابروشہ طارق، مرینہ سعید ولید اقبال، مدثر احسن، رانا کمال اور سینٹری ورکرز موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.