پاکستان طبی کانفرنس کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ کا انعقاد

163

لاہور(نیوز نامہ) فخر موجودات سرکاردوعالم حضرت محمد ﷺ پوری کاٸینات کیلٸے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لاٸے ۔ آپ کی آمد سے کاٸینات میں بہار آٸی ۔ آپ محبت ۔ پیار ۔ اخوت ۔بھاٸی چارہ اور دین اسلام کے مطابق چلنے کا پیغام لے کر تشریف لاٸے ۔ آپ کی تعلمات عالم اسلام کیلٸے امن و آتشی کا وہ پیغام ھے جس پر عمل کر کے ھم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ھیں ۔ ان خیالات کا اظہار بزم قرشی پاکستان ۔ پاکستان طبی کانفرنس اور ماھنامہ قومی صحت کے زیراھتمام حمایت اسلام طبیہ کالج میں منعقدہ میلاد مُصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتےھوٸے صوباٸی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال ۔ آرگناٸزر چیٸرمین بزم قرشی پاکستان پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ۔ پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس صدر PTC پنجاب . پروفیسر حکیم وید جمیل خان ناٸب صدر NCT۔ علامہ حافظ خان محمد قادری ۔ اوریا مقبول جان ۔حکیم عمر توصیف پرنسپل طبیہ کالج لاھور ۔ حکیم مفتی محمد یوسف نقشبندی ۔ پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ۔ حکیم عطا ٕ الرحمن صدیقی ۔ حکیم جاوید رسول ۔ حکیم انعام اللہ ۔ حکیم احمد حسن نوری ۔ حکیم افضل میٸو ۔ حکیم نذیر احمد تابش نے کیا۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت حکیم فرحان حنیف اور بارگاہ رسالت میں ھدیہ نعت صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں حکیم حافظ مرغوب ھمدانی ۔ الحاج قاری افضال انجم ۔ اور وصاف ھمدانی نے پیش کیا۔ ڈاکٹر سکندر حیات ذاھد ۔ حکیم عمر فاروق گوندل ۔حکیم فیصل طاھر صدیقی حکیم امجد وحید بھٹی ۔ حکیم طاھر نوید جنجوعہ ۔ حکیم طاھر خان ۔ حکیم تصور محمدی ۔ حکیم سیف اللہ لودھی ۔ حکیم نعیم صدیقی ۔ حکیم احمد رضا ۔ حکیم وسیم انور ۔ حکیم جمیل عارف جانی ۔ حکیم تاج محمود بٹ نے مہمانوں کا پھولوں کے گلدستوں ۔ پھولوں کے ھاروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بھرپور انداز میں استقبال کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر حکیم خالد مبین ۔ پروفیسر حکیم سلیم احمد خان ۔ پروفیسر حکیم وید جمیل خان ۔ پروفیسر حکیم شاھد نوید اسلم اور حکیم جاوید رسول کی دستار بندی بھی کی گٸی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ھوٸے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر بے حساب ۔ بے شمار احسانات فرماٸے ھیں ۔ان میں سب سے بڑا احسان یہ ھے کہ انکی اصلاح و فلاح کیلٸے نبوت و رسالت کا مقدس و مبارک سلسلہ جاری فرمایا اور جب جب انسانوں کو آسمانی ھدایت کی ضرورت ھوتی ان میں اپنا نبی اور ھادی بنا کر اپنی ھدایت کیلٸے بھیج دیا ۔ انبیا ٕ و مرسلین کا یہ سلسلہ ھزاروں سال جاری رھا ۔ یہاں تک کہ
خاتم النبین سیدنا حضرت مُحَمَّد ﷺ پر اس سلسلہ کو ختم کر دیا ۔ جس کی نشاندہی و تصدیق خود باری تعالیٰ نے اپنے کلام پاک قرآن مجید میں کر دی ھے۔ انھوں نے خطاب کرتے ھوٸے کہا کہ شفا ٕ الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ ایک بلند پایہ عالم ۔ عاشق رسول ﷺ ، شمع اسلام کے پروانے اور ایک سچے مسلمان کے ساتھ ساتھ تحریک عالم اسلم کے بہت بڑے داعی تھے ۔شفا ٕ الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر طب اسلامی کی ترویج و ترقی کے لیٸے قربانیاں دیں ۔ اور آج طب کو جو مقام حاصل وہ انہی کی بدولت ھے ۔ پاکستان طبی کانفرنس ۔ بزم قرشی پاکستان ۔ماھنامہ قومی صحت اور قرشی انڈسٹریز کے تعاون سے جو میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منعقد ھوٸی اسکا باقاعدہ آغاز 2002 میں ھوا ۔اور الحمداللہ اٹھارہ سال سے یہ عظیم سلسلہ جاری ھے۔ جس پر چیٸر مین بزم قرشی پاکستان پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی مبارکباد کے مستحق ھیں میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں حکیم سجاد زخمی ۔ حکیم شفیق کھوکھر ۔ حکیم حامد محمود ۔ حکیم امجد وحید بھٹی ۔ حکیم محمد عامر ۔ حکیم محبوب احمد ۔ انجینٸر سلیم صابر ۔ حسنین حیدر ۔ ڈاکٹر جاوید حاکم ۔ نصیب علی تبسم ۔ حکیم اشفاق ۔ حکیم عبدالستار شافی ۔ حکیم محمد اقبال ۔ حکیم حافظ سلیمان احمد ۔ حکیم وحید صدیقی ۔ حکیم محمد نواز ۔ حکیم احسان الرحمن سحری ۔ حکیم مدثر مظفر ثواتی ۔ حکیم ظہیر مدنی ۔ حکیم عبدالرحمن ۔ حکیم افضل بٹ ۔ حکیم محمد شفیق ۔حکیم مہر علی شاہ ۔حکیم نصراللہ ناصر ۔ حکیم افتخار نجمی ۔ طبیبہ محمودہ سلطانہ ۔طبیبہ عفت عمران ۔ طبیبہ بشریٰ ۔طبیبہ آسیہ ۔ طبیبہ ماریہ مینس ۔ طبیبہ فاطمہ اکرام ۔ طبیبہ فرح چوھدری ۔طبیبہ شازیہ نیازی سمیت بہت بڑی تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.