علی ظفر ،میشا شفیع کیس : میشا شفیع پر جرمانہ عائد

77

لاہور(شوبز ڈیسک)علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس میں عدالت نے میشا شفیع پر جرمانہ عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نےگلوکارہ میشا شفیع پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے میشا شفیع کے وکلاءکے پیش نہ ہونے پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،اورکیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا ،جس کےگلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.