مہنگائی سے عوام پریشانی میں مبتلا ہے:صفدر باغی

86

پشاور( اکرام الدین)رکن ضلع کونسل صفدر خان باغی نے کہا کہ خورد و نوش کی آشیاہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائےزلیل و خوار کر رہی ہیں جو موجودہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف وعدوں تک محدود ہے جب سے تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی ہے عوام کو ذلیل کر رہی ہے تحریک انصاف کے اقتدار کے بعد عوام کے ساتھ نا انصافی اور ظلم شروع ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے دال، چینی، آٹا بجلی،مٹی کا تیل، پٹرول،ڈیزل اور دیگر اشیاء کی نرخوں میں روز بروز اضافہ کی وجہ سے عوام ذہنی بیماری میں مبتلا ہے حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے رکن ضلع کونسل صفدر خان باغی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر خزانہ اسد عمر سے مطالبہ کریں کہ مہنگائی کے روک تھام کیلئے اہم اقدامات کریں عوام کو پریشانی کی بجائے ریلیف فراہم کریں اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے تا کہ غریب عوام کے مسائل و مشکلات حل ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.