3کیمروں پر مشتمل کیمن آئی4ٹیکنو موبائل 13اپریل کو لانچ کیا جائے گا

110

لاہور(نیوزنامہ)ٹیکنو موبائل ہمیشہ سے جدت کا علمبردار رہا ہے۔ اس کی جانب سے لانچ کردہ کمین سیریز نے کم وقت میں اپنی دیدہ زیب فوٹو گرافی کی صلاحیتوں کی وجہ سے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اب ٹیکنو اسی کیمن سیریز میں ایک اور دلکش فون کیمن آئی 4 کا اضافہ کر رہا ہے جسے ٹیکنو موبائل کے پہلے ٹرپل کیمرہ سمارٹ فون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ متوقع طور پر یہ فون 13اپریل کو لانچ کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس موبائل فون کے ٹیزرز سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ فون کیمن سیریز کے سب سے بہترین فون کے طور پر جلد اپنی شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کر لے گا۔
ٹرپل کیمراز پر مشتمل اس فون کی بنیاد ’’Capture more beauty ‘‘ پر رکھی گئی ہے اور اس حوالے سے لاہور کی مشہور و معروف آر جے صوفی کے سا تھ ایک ویڈیو کے ذریعے شہر کی اس خوبصورتی کو دریافت کیا جا رہا ہے جسے بعض اوقات نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ صارفین بھی اس سفر میں شامل ہو کر اپنی انٹریز بھیج کر کیمن آئی 4 کی لانچ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
کیمن آئی 4 میں بنیادی طور پر تین کیمراز رکھے گئے ہیں جن سے کھینچی گئی تصاویر اپنی مثال آپ ہوں گی۔ اس کے علاوہ ٹیکنو پہلی مرتبہ ہی اس فون میں ڈاٹ ناچ متعارف کروا رہا ہے یہ ڈاٹ ناچ جدید ترین رجحان کا عکاس ہے جو فی الوقت مارکیٹ میںتیزی سے رائج ہو رہا ہے۔ اس ناچ کی بدولت صارف کو 6.2انچ کی سکرین پر ویڈیو دیکھنے، گیمز کھیلنے اور پڑھنے کے لیے مزید جگہ دستیاب ہو گی۔
دیگر خصوصیات میں 3 جی بی ریم، 32جی بی کی میموری ، 3400 ایم اے ایچ کی ایک بڑی بیٹری اور 2گیگا ہرٹز کا پروسیسرشامل ہیں ۔ یہ دیدہ زیب فون پری بکنگ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے ۔ ان تمام افرادکو جو اس فون کو پری بک کریں گے ایک لکی ڈرا کے ذریعے کیمن آئی 4 کی لانچ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.