البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام جشن ِ بہاراں فیسٹیول کی تیاریاں

35

لاہور(نیوز نامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتما م بدھ کے روز جشنِ بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال میچ منعقد کیا جائے گا جس کے دوران چائنہ سکیم فٹ بال کلب اور کزنز الیون کے مابین مقابلہ کرایا جائے گا۔ میچ کا مقصد عوام میں اس پیغام کو ترویج دینا ہے کہ ہماری گلیاں اور گرائونڈ بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی پیدا کرنے اور ان کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان جگہوں کو اپنے حال اور مستقبل کے ٹیلنٹ کیلئے صاف ستھرا، محفوظ اور صحت افزاء بنائیں۔
فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز9:30 بجے قومی ترانے سے کیا جائے گا۔سپورٹس گرائونڈ میںشجرکاری کی جائے گی جبکہ کلین اینڈ گرین کے عنوان پر وال پینٹنگ بھی کی جائے گی۔ جی سی یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ بھی فیسٹیول میں شرکت کریں گے اور صفائی اور ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کیلئے مختلف ماڈلزنمائش کے طور پر پیش کریں گے۔ بعدازاں، شرکاء ویسٹ اکٹھا کرنے کی سرگرمی میں حصہ لیں گے۔ البیراک کمپنی کی انتظامیہ اور افسران بھی شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس موقع پر البیراک ٹیم آگاہی کیمپ لگائے گی جہاں پر کھلاڑیوں اور شائقین میں معلوماتی بروشیرز تقسیم کئے جائیں گے ۔ سرگرمی کے اختتام پر میچ کے کھلاڑیوں اور مہمانوں میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.