باغیوں کا حملہ ، بی جے پی کا رکن اسمبلی ہلاک

81

چھتیس گڑھ(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میںبی جے پی کے رکن اسمبلی پر باغیوں کاحملہ ،رکن اسمبلی سمیت 6پولیس اہلکار ہلاک۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے حملے میں بھارتیہ جتنا پارٹی کے رکن اسمبلی سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ چھتیس گڑھ کے علاقے دنتے واڑہ کے کوانکونڈا تھانہ کی حدود شیام گیری میں باغیوں نے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے قافلے پر حملہ کیا۔ماؤنواز باغیوں نے قافلے کو بارودی ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بی جے پی کا رکن پارلیمنٹ بھیما منڈاوی ہلاک ہوگیا جب کہ حملے میں 5 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.