پاکستانی فلم ’درج‘ کی کانز فلم فیسٹیول میں اسکرینگ

81

لاہور(شوبز ڈیسک) خوفناک حقیقت پر مبنی فلم ’درج‘ کی ریلیز سے پہلے ہی کانز فلم فیسٹیول میں اسکرینگ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف اداکار شمون عباسی کی آئندہ آنے والی فلم’درج‘کو ریلیز سے قبل ہی کانز فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔’درج‘ پاکستان میں پنپتے خوفناک حقیقی واقعات پر مبنی فلم ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں شمون عباسی کے ساتھ اداکارہ شیری شاہ بھی نئے اور منفرد انداز میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جبکہ شمون عباسی نا صرف اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے بلکہ فلم کےہدایت کار کے طور پر بھی نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ مائرہ خان ، نعمان جاوید اور ماجد خان بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.