یونیورسٹی آف گجرات کے طلباوطالبات کی شجر کاری مہم

107

گجرات(عائشہ طارق)یونیورسٹی آف گجرات کے طلباوطالبات نےTree Plantationپروجیکٹ کے تحت زمیندار کالج گجرات کے اسٹیڈیم میں 200 سے زائد پودے لگادیئے۔یونیورسٹی کی طالبہ عائشہ طارق کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات میں ہونے والے فوسٹر فلیگشپ ٹریننگ پروگرام کے ایک پروجیکٹ Tree Plantation کے تحت یونیورسٹی کے 30 سے زائد طلباوطالبات نے زمیندار کالج گجرات کے اسٹیڈیم میں 200سے
زائد پودے لگائے۔طلبا و طالبات نے اس شجر کاری مہم میں بڑی دلچسپی سے حصہ لیا،اور پاکستان کو کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے کا بھر پور عزم کیا۔طلبا وطالبات نے ’’پودے لگاؤ،زندگی بچاؤ‘‘ کا موقف اپنایا۔

انہوں زمیندار کالج کے پرنسپل غلام عباد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی اجازت کی وجہ سے ہی یہ سب کچھ ہوا۔ طلبا وطالبات نے شجر کاری مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوا کہا کہ پودے لگا نے سے ہماری آب و ہوا اچھی ہو جائے گی،موسم صاف ستھرا اور خوشگوار ہوتا۔ہمیں اپنا ملک سرسبزوشاداب اور خوبصورت بنا نا ہے۔اس شجر کاری مہم میں مظہر ہاشمی نے کافی سہولیات مہیا کیں،وہ ایک استاد کے ساتھ ساتھ سماجی ورکر بھی ہیں،وہ’’گرین ایکسپریس‘‘ کے نام سے ایک ادارہ چلا رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں شجرکاری کو فروغ دینا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.