پاکستانی اداکارہ سے بہت کچھ سیکھا:عالیہ بھٹ کا انکشاف

53

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں پاکستانی اداکارہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم’کلنک ‘ میں کردار کو بہتر کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کی مرکزی کردار ’کشف‘ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اُن کی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ کے ہدایت کار نے انہیں ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ دیکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اس میں ’کشف مرتضی‘ کی اداکاری کو دیکھیں کیونکہ اس ڈرامے میں کشف اور کلنک میں عالیہ بھٹ کا کردار تقریباً ایک جیسا ہے۔
واضح رہے کہ زندگی گلزار ہے میں کشف کا کردار پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے نبھایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.